بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی پاکستان آمد کا اعلان بھارتی ہائی کمشنر نے تصدیق کر دی

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کرتار پور راہداری کی تعمیر کے حوالے سے جلد تمام تصفیہ طلب ایشوز حل ہوجائیں گے ،دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکرات کی بحالی میں تھوڑا وقت لگے گا ،تاہم اعتماد کی بحالی کے لیے دونوں اطراف سے کئے جانے والے اقدامات جلد نتیجہ خیز ثابت ہوں گے ،کشیدگی اور محاذ آرائی دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ہے ،آئندہ سارک سربراہ کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم شرکت کریں گے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ کرتار پور راہداری کھولنے کا فیصلہ بہت خوش آئند ہے ،یہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے ،اس کی تعمیر ہر صورت ہوگی ،راہداری کی تعمیر کے حوالے سے مجوزہ مسودے پر اختلافات معمولی باتیں ہیں اس راہداری کو ہر صورت تعمیر ہونا ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جامع مذاکرات کی بحالی ہو سکتا ہے فوری طور پر نہ ہو تاہم بیک ڈور ڈپلومیسی جاری ہے اور یہ مذاکرات کی بحالی میں معاون ثابت ہو سکتی ہے ،دونوں ممالک ہمسائے ہیں ۔

کشیدگی اور محاذ آرائی سے دونوں کو کوئی فائدہ نہیں ہے ،سارک کانفرنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سارک کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم شرکت کریں گے ،سارک تنظیم دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی بحالی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے جس سے دونوں کے درمیان تنازعات حل ہو سکتے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.