’یہ دیکھو تمہاری برہنہ ویڈیو‘ نوجوان لڑکی کو دفتر میں آدمی نے اس کی غیر اخلاقی ویڈیو دکھادی، لیکن یہ کس نے بنائی اور اس تک کیسے پہنچی، ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ کبھی سوچ بھی نہ سکتی تھی

متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک فلپائنی دوشیزہ کو اس وقت اپنی زندگی کے تکلیف دہ ترین لمحات کا سامنا کرنا پڑ گیا جب اس کے ایک ساتھی ورکر نے اس کے سامنے اس کی ایک برہنہ ویڈیو رکھ دی۔

خلیج ٹائمز کے مطابق 24 سالہ فلپائنی دوشیزہ کی یہ برہنہ ویڈیو 10 سیکنڈ پر مشتمل تھی جس میں وہ کپڑے تبدیلی کرتی دیکھی جا سکتی تھی۔ یہ ویڈیو اس کے فلیٹ میں ہی بنائی گئی تھی لیکن اس کے وہم و گمان میں بھی نا تھا کہ فلیٹ میں اس کے ساتھ مقیم فلپائنی باشندہ ایسی گھٹیا کرے گا۔ دراصل یہ کام اس کے ہم وطن 38

سالہ ایڈمنسٹریٹر کا تھا جس کے ساتھ وہ کچھ عر صہ قبل تک ایک کمرہ شئیر کر رہی تھی۔ کمرے میں لکڑی کی پارٹیشن تھی جس کے ایک جانب فلپانئی دوشیزہ اور دوسری جانب فلپائنی ایڈمنسٹریٹر مقیم تھا۔ دوشیزہ کا کہناہے کہ اس کے ساتھی ایڈمنسٹریٹر نے کسی موقع پر پارٹیشن کے نیچے اپنا موبائل فون رکھ کر اس کی ویڈیو بنائی تھی، جس پر وہ شدید افسردہ اور مشتعل تھی۔ اس کی شکایت پر پولیس نے فلپائنی ایڈمنسٹریٹر کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.