اورنج لائن ٹرین منصوبہ،حکومت پنجاب نے تحریک انصاف کا دعویٰ غلط ثابت کردیا

اورنج لائن ٹرین منصوبے کی لاگت کا تحریک انصاف کا دعویٰ غلط ثابت ہوگیا،پراجیکٹ پر 29ارب روپے سے زائد خرچ ہوئے، پنجاب حکومت نے رپورٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کر دی، تحریک انصاف نے 70ارب روپے خرچ کرنے کا دعویٰ کیا تھا ، اورنج لائن ٹرین منصوبے پر لاگت کی تفصیلات پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق منصوبے پر اب تک ایک ارب 22 کروڑ ڈالر کی رقم خرچ ہوچکی ہے، منصوبہ رواں سال 30 جولائی تک مکمل ہوجائے گا،رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اورنج لائن منصوبے کی تعمیرکے دوران 14 انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 21 لاکھ 78 ہزار روپے ادا کیے گئے ہیں،رپورٹ کے مطابق اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لیے ایک ہزار 65 کنال رقبہ اراضی ایکوائر کی گئی۔

واضح رہے کہ اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دورِ حکومت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے شروع کیا جس کا کل تخمینہ ایک کھرب 65 ارب روپے لگایا گیا تھا تاہم منصوبے میں رکاوٹوں کے باعث یہ تاخیر کا شکار ہوگیا اور اس کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے، اورنج لائن ٹرین کا روٹ ٹھوکر نیاز بیگ سے براستہ چوبرجی ریلوے اسٹیشن، جی ٹی روڈ ،قائد اعظم انٹر چینج تک ہوگا، روٹ کا فاصلہ 27 کلومیٹر ہوگا، 24 کلومیٹر ایلی ویٹیڈ، 2 کلومیٹر انڈر گراﺅنڈ ہوگا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.