پوجا بھٹ کو کس نے ہراساں کیا ؟؟ خود ہی بتا دیا

بالی وو ڈ اداکار ہ پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ سابق بوائے فرینڈ نے ماضی میں جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ’’می ٹو‘‘مہم زوروں پر ہے، اسی حوالے سے اداکارہ و فلمساز پوجا بھٹ نے بھی اپنے ساتھ ہونیوالے نامناسب واقعے کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ان کے بوائے فرینڈ نے ماضی میں جنسی طور پر ہراساں کیا۔صرف یہی نہیں بلکہ بعض دفعہ اس نے نشے کی حالت میں ان سے بدتمیزی کرنے سمیت ان پر تشدد بھی کیا، تاہم ایک ایونٹ میں پوجا بھٹ نے واضح کیا ایسا نہیں کہ ہر مرد جنسی درندہ ہوتا ہے اور ہر عورت جنسی تشدد سے متاثر ہوتی

ہے۔ ان کے مطابق ہر مرد کو وحشی درندے کے علاوہ مرد بھی سمجھا جانا چاہیے اور ہر خاتون کو متاثرہ کے علاوہ ایک عام عورت بھی سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا برے اور غلط لوگ ہر جگہ اور ہر جنس میں موجود ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.