پریانکا چوپڑا سانولی رنگت سے پریشان

بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ بچپن میں گہری رنگت ہونے کی وجہ سے انہیں مختلف ناموں سے پکار کر بہت تنگ کیا جاتا تھا۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بین الاقوامی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں بچپن اور نوجوانی کے ان واقعات سے متعلق بتایا جن سے انہیں دکھ پہنچا تھا۔ پریانکا نے کہا کہ میں کوئی سپر ہیرو نہیں ہوں جسے کسی بات کا برا نہیں لگتا یا کسی چیز کا ڈر نہ ہو میں بھی پریشان ہوتی ہوں اور ڈپریشن کا شکار ہوجاتی ہوں۔

پریانکا نے کہا کہ لڑکپن اور نوجوانی میں مجھ میں خود اعتمادی کی کمی تھی، یہ کمی میری گہری رنگت کی وجہ سے تھی، بھارت میں گہری رنگت کو خوبصورتی میں شمار نہیں کیا جاتا، اس لئے مجھے میری رنگت کی وجہ سے بہت زیادہ تنگ کیا جاتا اور عجیب ناموں سے پکارا جاتا تھا۔ تاہم اس وقت صرف ایک ہی چیز تھی جس نے مجھے زندگی میں آگے بڑھنے میں مدد کی اور وہ تھا میرا خود پر یقین، کیونکہ اگر آپ کو خود پر یقین ہوتو دنیا بھی آپ پر یقین کرنے پر مجبور ہوجاتی ہے۔

سابق ملکہ حسن نے کہا کہ میں نے خود کو سمجھایا کہ میں کسی سے کم نہیں ہوں، اس چیز سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں کیسی نظر آتی ہوں، فرق اس چیز سے پڑتا ہے کہ میں خود کو کیسے لے کر چلتی ہوں اور یہی چیز میں دوسروں کو کہنا چاہتی ہوں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.