سلمان خان نے بوبی دیول کو کڑے وقت میں ایسی خوشخبری سنا دی کہ وہ ساری زندگی ان کا احسان نہیں اتار سکیں گے

بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے اداکار بوبی دیول کو اپنی ایک اور فلم میں شامل کرکے اس سال کا دوسرا تحفہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے سلور اسکرین سے غائب بوبی دیول کو اپنی فلم ’ریس تھری‘ میں شامل کرکے ان کے ڈوبتے کریئر کو سہارا دیا جب کہ بوبی دیول کو واپس فلموں کی جانب گامزن کرنے کے لئے سلمان خان نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی ایک اور نئی فلم میں شامل کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

رپورٹس کے طابق بالی ووڈ لیجنڈری اداکار دھرمند کے بیٹے بوبی دیول نہ صرف سلمان کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے بلکہ ’ریس تھری‘ کرنے کے بعد وہ سلمان کی فلم ’لویتری‘، ’بھارت‘ اور ساجد ناڈیاڈوالا کی فلم ’ہاو?س فل 4‘ بھی سائن کرچکے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.