ثانیہ مرزا بیٹے اذہان کو کونسا کھلاڑی بنانا چاہتی ہیں ؟ ایسی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی کہ ہر کوئی سوچ میں پڑ گیا

پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ اور معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اکثر اوقات اپنی اور بیٹے اذہا ن کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بے حدپسند کیا جاتاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے تاحال اس حوالے سے کوئی دلی خواہش کا اظہار نہیں کیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں یا ٹینس سٹار تاہم ثانیہ مرزا نے اذہان کے ساتھ ایسی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے کہ مداح بھی سوالات پوچھتے اور سو چ میں دکھائی دیتے ہیں ۔

ثانیہ مرزا نے انسٹا گرام پر اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ننھے اذہان اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں سے ٹینس کا ریکٹ تھامنے کی کوشش کر رہاہے اور ثانیہ مرزا اسے سپورٹ فراہم کر رہی ہیں ۔

ان خوبصورت لمحات کی تصویر کے ساتھ ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ” یہ ریکٹ مجھے لگتا ہے کہ تم سے تھوڑا سا بڑا ہے ۔“ثانیہ مرزا اکثر اوقات اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کرتی ہیں تاہم اس تصویر کی سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہو رہی ہے ۔اس تصویر کو اب تک 50 ہزار سے زائد مداحوں نے چند ہی منٹ میں پسند کیا ۔

News 1552455288 9484
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.