استانی کے ساتھ ناجائز تعلقات کی شکایت والدین کو کیوں لگائی؟ طالبعلم کا خاتون ٹیچر کے ساتھ ایسا سلوک کہ آپ کی بھی روح کانپ جائے

تھانہ سندر کے علاقے رانا ٹاﺅن مراکہ میں نویں کلاس کے طالب علم نے استانی سے ناجائز تعلقات کی شکایت والدین کو لگانے والی خاتون ٹیچر کو تیز دھار آلے سے قتل جبکہ ٹیچر کی بہن کو زخمی کردیا ۔ پولیس نے 18 سالہ ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

تھانہ سندر کے علاقے رانا ٹاﺅن مراکہ میں نویں کلاس کے طالبعلم رضوان کے اپنی ایک ٹیچر کے ساتھ ناجائز مراسم تھے جس کی خبر ٹیچر شگفتہ کو ہوگئی تھی۔ سکول کے پرنسپل اور مقتولہ کے شوہر محمد اشرف کے مطابق ان کی مقتول اہلیہ نے ملزم اور خاتون ٹیچر کے تعلقات کی شکایت کی جس پر دونوں کو تین روز قبل سکول سے نکال دیا گیا۔ سکول سے نکالے جانے اور والدین کو شکایت کرنے کی رنجش پر رضوان نے سکول کی بالائی منزل پر رہائش پذیر اپنی ٹیچر شگفتہ کو تیز دھار آلے سے قتل اور اس کی بہن فرخندہ کو زخمی کردیا ۔

اہل محلہ نے ملزم کو آلہ قتل سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ پولیس نے تین بچوں کی ماں شگفتہ کی لاش اور اس کی زخمی بہن فرخندہ کو جناح ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ خیال رہے کہ زخمی ہونے والی فرخندہ بھی اسی سکول میں ٹیچر ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.