عثمان خواجہ کا بھارتی ٹیم کیخلاف تاریخی ’ائیرسٹرائیک‘، آج میچ میں کیا کارنامہ سرانجام دیدیا، جان کر آپ دل کھول کر داد دیں گے

پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کا بھارتی کرکٹ ٹیم کے خلاف تاریخی ’ائیر سٹرائیک‘ جاری ہے جنہوں نے پانچویں اور آخری ون ڈے میں بھی بھارت کیخلاف سنچری بنا کر اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں کھلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو عثمان خواجہ نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 102 گیندوں پر 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور بھارت کیخلاف کسی بھی ون ڈے سیریز میں چار یا اس سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے پاس تھا۔

عثمان خواجہ اس سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوئے ہیں جنہوں نے پہلے ون ڈے میں 50، دوسرے ون ڈے میں 38 رنز بنائے اور تیسرے میچ میں جب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فوجی ٹوپیاں پہن کر میدان میں اترے تو انہوں نے 104 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ چوتھے ون ڈے میں 91 رنز بنائے اور اب پانچویں ون ڈے میں بھی سنچری بنا ڈالی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.