”میرے بھائی کیلئے دعا کریں کیونکہ وہ اپنا جگر اسے ڈونیٹ کر رہاہے “ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پوری قوم ہی دعاﺅں کیلئے ہاتھ اٹھا لے گی

سرفراز احمد نے ٹویٹر پر اپنے بھائی اور بھتیجی کیلئے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے کیونکہ ان کے جگر کی سرجری ہونے جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” مہربانی کر کے میری بھتیجی اور بھائی کیلئے دعا کریں کیونکہ میرا بھائی اپنی بیٹی کو جگر دے رہاہے اور اس کیلئے سرجری شروع ہو چکی ہے ، یہ آپریشن تقریبا 12 گھنٹے تک جاری رہے گا۔سرفراز احمد کی جانب سے دعاﺅں کی اپیل کی گئی تو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں صارفین ان کیلئے دعا گو ہو گئے ہیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.