شین واٹسن اکیلے نہیں بلکہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ پاکستان آئے تھے، میچ ختم ہونے کے بعد سب کیا کرتے رہے؟ تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کا رنگا رنگ میلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح کیساتھ اختتام پذیر ہوا جس نے فائنل میچ میں پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔

پی ایس ایل کے 8 میچ کھیلنے کیلئے کئی نامور غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئے تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن سب کی توجہ کا مرکز رہے جو گزشتہ دو سال انکار کے اس مرتبہ پاکستان آنے پر رضامند ہوئے تھے۔

شین واٹسن کو پاکستانیوں نے سر آنکھوں پر بٹھایا اور انہیں خوب پیار دینے کے علاوہ پاکستان آمد پر شکریہ بھی ادا کیا مگر یہ جان کر آپ کو حیرت ہو گی کہ شین واٹس اکیلے نہیں بلکہ اپنی اہلیہ اور بچوں کیساتھ پاکستان آئے تھے۔

شین واٹسن فائنل میچ میں جیت کے بعد گراﺅنڈ میں اپنی اہلیہ اور بچوں کیساتھ تصاویر بنواتے رہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں اور پاکستانی انہیں خوب سراہ رہے ہیں۔

News 1552997854 9856

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.