وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تلخی کلامی ، دو وفاقی وزراء میں سخت جملوں کا تبادلہ

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ اور وزیر اطلاعات میں تلخ کلامی ، فواد چودھری نے وزیر خزانہ کی ہدایت پر کام کرنے سے انکار کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسد عمر اور فواد چودھری میں اس وقت تلخ کلامی ہوگئی جب اسد عمر پیپلز پارٹی کی قیادت کو مناسب جواب نہ دینے پر فواد چودھری سے ناراض ہوگئے اور دونوں وفاقی وزراءکے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ۔

وزیر خزانہ کو شکایت تھی کہ وزارت اطلاعات کی جانب سے پیپلز پارٹی کومناسب جواب نہیں دیا جاتا جس پر فواد چودھری نے کہا کہ میں آپ کی ہدایت پر کام نہیں کر سکتا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فواد چودھری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے درمیان بھی ایم ڈی پی ٹی وی کے معاملے پر لفظی جنگ جاری تھی ،اس حوالے سے فواد چودھری کے استعفے کی خبریں بھی زیر گردش تھیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.