سر ویوین رچرڈ عمران خان کے ساتھ جوانی میں لی گئی ان دیکھی تصویر سامنے لے آئے، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل میں دھوم مچائے ہوئے اور گزشتہ روز بھی سرفراز الیون نے پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹائٹل کی طرف اپنا راستہ سیدھا کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چنددن پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈ نے پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور کہا کہ میں ان کے خلاف کرکٹ کھیل چکا ہوں ، ان کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ہوتا کیونکہ وہ ایک فائٹر کرکٹر تھے ۔

اہم آج سر ویوین رچرڈ نے کچھ دیر قبل ماضی میں عمران خان کے ساتھ بنائی گئی ایسی نایاب اور خوبصورت تصویر شیئر کر دی ہے جو کہ شائد کسی نے بھی نہ دیکھی ہو گی ۔اس تصویر میں ممکنہ طور پر عمران خان ٹاس کیلئے سکہ اچھالتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور یہ تصویر ان کی جوانی کی ہے ۔

سر ویوین رچرڈ نے اس تصویر کے ساتھ پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ ”عمران خان میرے پسندیدہ لوگوں میں سے ایک ہے “۔ سر ویوین رچرڈ کے اس پیغام کو سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جارہاہے ۔

News 1552557808 5270
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.