پھر کچھ کالے قول – حسن نثار

hassan-nisar

کالے کرتوتوں سے کالے قول کروڑ گنا بہتر ہوتے ہیں ۔

………….

یہ کیسے ممکن ہے کہ نماز قضا نہ کرنے والے شخص کو ’’پابندی اوقات‘‘ کی اہمیت کا اندازہ نہ ہو ۔

………….

وضو کرتے ہوئے میری آنکھوں اور اعمال کا وضو بھی ہو جاتا ہے ۔

………….

جس نے خود کو ڈھونڈلیا، اس نے سب کچھ پالیا۔

………….

کیا واقعی میرا نام،خاندان، مقام پیدائش، یوم پیدائش، ذات، برادری، قومیت، جسم، چہرہ ہی میرا تعارف اور ’’میں ‘‘ ہوں؟

………….

جو جہاں سے آتا ہے، وہیں لوٹ جاتا ہے۔

………….

سکھانا دوسری بار سیکھنے کے برابر ہے ۔

………….

کچھ لمحے صدیوں پر بھاری ہوتے ہیں۔

………….

آخری رائونڈ مشکل ترین ہوتا ہے ۔

………….

تجسس تعلیم کی ماں ہے۔

………….

قدرت سے نمٹنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس کے قوانین کو سمجھ کر ان کا احترام کرو۔

………….

ہر انجام اک نیا آغاز ہے۔

………….

خوبصورت زندگی ہی طویل بھی ہوتی ہے ۔

………….

اکثر اندیشے جھوٹے ہوتے ہیں ۔

………….

جو صدا دیتا ہے، اسے عطا ہوتا ہے۔

………….

صرف ارادہ نہیں، عمل فیصلہ کن ہوتا ہے۔

………….

جو سمجھ نہیں آتا وہ پسند بھی نہیں آتا ۔

………….

مصیبت سے ’’بچنا‘‘ آسان لیکن ’’نکلنا‘‘ مشکل ہوتا ہے ۔

………….

باوقار ہار، بے وقار جیت سے بہتر ہے ۔

………….

ایمبولینس کی آواز سنتے ہی دعا کیلئے ہاتھ اٹھا لینے چاہئیں۔

………….

قدرت اس وقت تک تمہیں ’’خواہش‘‘ عطا نہیں کرتی جب تک اس کی ’’تکمیل‘‘ کیلئے ہمت نہیں بخشتی لیکن انسانوں کی اکثریت یہ حقیقت جان نہیں پاتی۔

………….

گزرتے قافلوں اور بھونکتے کتوں میں قریب کا تعلق ہوتا ہے۔

………….

علم بھی سرمائے کی مانند ہے۔جتنا گردش کرے گا، اتنا ہی پھیلتا رہے گا۔

………….

کم از کم وقت ہی دے دو جو مفت ملتا ہے۔

………….

زندگی آرٹ اور سائنس کا ملاپ ہے۔

………….

دماغ کو آقا نہیں غلام کے مقام پر رکھو۔

………….

سورج کبھی غروب نہیں ہوتا اور چاند کبھی طلوع نہیں ہوتا۔

………….

معمولی کاموں میں غیر معمولی بننے کیلئے وقت ضائع نہ کرو۔

………….

خود کو حاسدوں کی تعداد سے ناپو۔

………….

حق اور حقائق ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

………….

خاموشی کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا ممکن نہیں ۔

………….

سیاست دانوں کے ہاتھوں اور زبانوں پر ہمیشہ خارش ہوتی رہتی ہے ۔

………….

کچھ قو میں اپنے بارے میں جھوٹ لکھنے کے بعد اس سے ’’سبق‘‘ سیکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔

………….

ہوائی قلعہ ضرور بنائو لیکن اس کی بنیادیں زمین پر رکھو اور بنیادوں میں نمک استعمال نہ کرو۔

………….

روح کو سنوارنے سجانے کیلئے بھی ’’میک اپ‘‘ کا سامان موجود ہے لیکن اس دکان پر رش نہیں ہوتا۔

………….

ناکام ہونے کا حوصلہ کامیابی کی طرف پہلا قدم ہے ۔

………….

دعا تھیرپی ہی نہیں میرٹ بھی ہے۔

………….

حصول زر کیلئے شادی حصول زر کیلئے مشکل ترین مہمات میں سرفہرست ہے۔

………….

بہت سے لوگ زندگی بھر آپس میں ہی جھوٹ بولتے رہتے ہیں ۔

………….

زندگی میں صرف وہ کرو جو کرنا چاہو۔

………….

لوگوں پر نہیں، لوگوں کے ساتھ مل کر ہنسو۔

………….

بہرے کو خوش بختی کی دستک سنائی نہیں دیتی۔

………….

(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں 00923004647998)

Source: Jung News

Read Urdu column Phir Kuch Kalay Qool By Hassan Nisar

Leave A Reply

Your email address will not be published.